20 اکتوبر 2014 - 14:58
ایران سے مذاکرات کے اختتام تک عہدے پر کام کروں گی

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات شعبے کی سربراہ نے کہا ہے کہ وہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کے آخر تک اپنا کردار ادا کرتی رہینگی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کیتھرین اشٹن نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر مبنی شائع ہونے والی خبروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے چاہا گیا ہے کہ، ایران کے ساتھ مذاکرات کے آخر تک اپنے عہدے پر باقی رہوں۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن وال اسٹریٹ جنرل نے لکھا ہے کہ اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ مذاکرات کی مدت میں توسیع کا امکان موجود ہے، اور مذاکراتی عمل میں پائی جانے والی فضاء کا تقاضا ہے کہ یورپی یونین کے خارجہ تعلقات شعبے کی سربراہ کتھرین اشٹن اپنے عہدے پر باقی رہیں۔ یادرہے کہ کیتھرین اشٹن یکم نومبر 2014 کو اپنے عہدے سبکدوش ہوتے ہوئے یہ عہدہ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبہ کے نئے سربراہ فڈریکا موگرینی کے سپرد کرنے والی ہیں۔

.......

/169